چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ میں لیو رولز نافذ کردئیے

راولپنڈی (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ میں لیو رولز 2025 نافذ کردئیے جن کے تحت سال 2025 میں اب تک عدالتی کام متاثر ہوئے بغیر 354 عدالتی افسران و ملازمین کو بیرون ممالک سفر کے لئے چھٹیاں دی گئیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایات پر لاہور ہائی کورٹ و پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ترمیم شدہ لیو رولز 1981 کو ختم کرکے لاہور ہائی کورٹ لیو رولز 2025 (Lahore High Court Leave Rules 2025) کا نفاذ کر دیا گیا ہے آئین پاکستان کے آرٹیکل 208 اور 203 کے تحت اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایات پر لاہور ہائی کورٹ و صوبہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے لئے لیو رولز بنائے گئے