چیف سیکرٹری کی چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات

 ہائیکورٹ کی نئی زیر تعمیر 11 منزلہ عمارت ،بقایا فنڈز کے اجرا پرتبادلہ خیال
لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے لاہور ہائیکورٹ کی نئی زیر تعمیر 11 منزلہ عمارت کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی، اس موقع پر عدالتوں کی نئی عمارت کی تعمیر، منصوبے کی تکمیل اور اس کیلئے درکار بقایا فنڈز کے اجرا سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے،چیف سیکرٹری نے منصوبے کی موجودہ صورتحال ، آئندہ مراحل اور بقایا فنڈز کے اجرا بارے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔