اسرائیل کی جانب سے زمینوں پر قبضے کا سلسلہ ختم ہونے تک امن نہیں ہوسکتا،طیب اردوان
اسنبول(آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے، جب تک اسرائیل کی جانب سے زمینوں پر قبضے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔استنبول میں نیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل سے طے کیا جاسکتا ہے