ٹورنٹو(آئی این پی) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کم ہونی چاہئے، تمام ممالک بشمول امریکا اور اسرائیل عالمی جنگی قواعد کی پابندی کریں، خطے میں پر امن حل اور تحمل کا راستہ اپنانا ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے چین نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی فوری روکی جائے، چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا