طالب علموں کی موجیں ،94 چھٹیاں

 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے سکولوں میں گرمیوں کی94 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی جمعہ سے شروع ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکولز 3 ماہ سے زائد عرصے کے لیے بند رہیں گے۔وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔