لاہور(آئی این پی )لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج 2 ستمبر کو جاری کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، جس کے بعد ایس ایس سی پارٹ ون کے امتحانات میں شریک ہزاروں طلبہ کا انتظار ختم ہوجائے گا۔لاہور بورڈ نویں جماعت کے نتائج 2026 طلبہ اور والدین کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ نتیجہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا ابتدائی جائزہ فراہم کرے گا اور انہیں میٹرک کے حتمی امتحانات سے قبل اپنی کمزوریوں اور صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد دے گا۔