جون میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانوں کی ایران سے وطن واپسی

 جنیوا (آئی این پی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت ( آئی او ایم )نے کہا ہے کہ ایران سے جون کے مہینے میں 2 لاکھ30 ہزار سے زائد افغان شہری واپس افغانستان گئے، جن میں سے اکثریت کو جبری طور پر نکالا گیا۔عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم)  کے ترجمان اواند عزیز آغا نے  غیرملکی خبررساںادارے  کو بتایا کہ یکم سے 28 جون کے درمیان 2 لاکھ33 ہزار 941 افغان شہری ایران سے افغانستان واپس آئے، جن میں سے صرف 21 سے 28 جون کے دوران ایک ہفتے میں ایک لاکھ 31 ہزار 912 افراد کی واپسی کا اندراج کیا گیا