پاکستان، ایران سے 11ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی

  واپس آنے والے مہاجرین کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
کابل (آئی این پی )افغان ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز  پاکستان اور ایران سے 11,855 افراد اپنے وطن واپس لوٹ آئے ۔میڈیارپورٹس  کے مطابق افغان ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین نے گزشتہ روز بتایا کہ واپس آنے والے مہاجرین کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 60 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر دستاویزی افراد کی ہے جبکہ سب سے زیادہ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔