پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کئے
اسلام آباد (آئی این پی )ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران ایران میں محصور 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں جن میں طلبا، زائرین اور دیگر افراد شامل تھے ان کی بحفاظت وطن واپسی ممکن بنائی گئی، جس میں پاکستان آرمی نے کلیدی اور مثالی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں غیر یقینی صورتحال اور سفری خطرات کے باعث پاکستانی شہری شدید مشکلات کا شکار تھے۔ اس نازک وقت میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے تاکہ تمام شہریوں کو محفوظ طریقے سے وطن واپس لایا جا سکے۔پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز کے اشتراک سے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی، طبی سہولیات، عارضی رہائش اور محفوظ نقل و حمل کے جامع انتظامات کیے۔