اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی آگئی، جنوری میں 18ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس روانہ ہوئے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری(آئی سی ٹی) اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی ملک بدری کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔آئی او ایم کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک 18ہزار 577 واپس جاچکے ہیں، واپس لوٹنے والوں میں اکثریت 18سے 59سال کی عمر کے افراد46فیصد اور 5سے 17سال کی عمر کے افراد 30فیصد ہیں۔