سانحہ سوات:ہیلی کاپٹر بچانے جاتا تو مزید ہلاکتیں ہوتیں:ترجمان وزیراعلی

خیبر پختونخوا حکومت کاہیلی کاپٹر سائز میں بڑا ہے، امدادی کارروائی کیلئے  دریا میں نہیں  لے جاسکتے تھے
 دریامیں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے کسی کے نہ پہنچنے والی بات درست نہیں :فراز مغل   کی گفتگو
پشاور(آئی این پی ) ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا  فراز مغل  نے سانحہ سوات میں وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو میں استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہیلی کاپٹر موقع پر  لے جاتے تو ہوا کے دبا ئوسے لوگوں کو مزید نقصان پہنچتا۔ایک نجی ٹی وی  سے   گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 150کیقریب لوگ پھنسے تھے، 17 لوگ جہاں پھنسے وہاں ریسکیو ٹیم 8 سے 10منٹ میں پہنچی، 17 میں سے 3 لوگوں کو ریسکیو عملے  نے ہی بچایا تھا۔کاہیلی کاپٹر استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ترجمان وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ دریامیں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے کسی کے نہ پہنچنے والی بات درست نہیں ، خیبر پختونخوا حکومت کاہیلی کاپٹر سائز میں بڑا ہے، دریا میں نہیں  لے جاسکتے تھے، ہیلی کاپٹر موقع پر  لے جاتے تو ہوا کے دبائو سے لوگوں کو مزید نقصان پہنچتا