اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور اور عوامی ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔