نیوزی لینڈ ،سڈنی میں نئے سال کا آغاز، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

 کریباتی کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے
(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے۔اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا۔نیوزی لینڈ کے شہر  آکلینڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔قبل ازیں  دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک ’ کریباتی‘ سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔