مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری، ٹریفک کا داخلہ بند

مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری، ٹریفک کا داخلہ بند

مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق پھلگراں ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک روک دی گئی ہے، جبکہ مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے سڑک کھلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عملہ برف کو ہٹانے میں مصروف ہے تاکہ ٹریفک جلد بحال کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔