"ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے" — جیکی چین غزہ کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ

ہالی وڈ اداکار جیکی چین نے غزہ پر اسرائیل کی حملوں اور وہاں بچوں کی مظلوم حالت دیکھ کر جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیکی چین نے بتایا کہ انہوں نے غزہ میں ایک بچے کی ویڈیو دیکھی، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔ ویڈیو میں بچے سے پوچھا گیا تھا کہ بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ بچے نے جواب دیا: "ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔"اداکار نے کہا کہ روزانہ کی بمباری بچوں کی زندگی کو دکھاتی ہے کہ بڑھنا بھی ایک نعمت ہے، اور وہ ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطینی عوام خصوصاً بچے محفوظ رہیں اور ان کی بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری ہو۔