ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آنکھوں میں آنسو لیے دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھیں۔ویڈیو کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا، "مجھے لگ رہا تھا کہ میں کبھی بھی اپنے بچوں سے نہیں مل پاؤں گی، ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم بچوں والے لوگ ہیں۔" انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے دل کی بات اُن تمام پاکستانیوں سے شیئر کرنا چاہتی ہیں جن کے بچے، شوہر یا بیٹے جنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔
اداکارہ نے آبدیدہ انداز میں ان خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُن سب کو صبر دے۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے کے ساتھ کیا۔حرا مانی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت ہمدردی اور حمایت ملی، اور مداحوں نے اُن کے جذبے اور خلوص کو سراہا۔