قومی شاہراہ پر پتوکی کے قریب مسافر بس میں آگ، تمام 45 مسافر محفوظ

قومی شاہراہ پر پتوکی کے قریب مسافر بس میں آگ، تمام 45 مسافر محفوظ

قومی شاہراہ پر پتوکی کے قریب لاہور سے بہاولنگر جارہی مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی، جس میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے۔

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت تمام مسافر محفوظ طور پر بس سے نکال لیے گئے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس اور پٹرولنگ افسران موقع پر موجود تھے، جبکہ سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی قریبی پٹرولنگ یونٹ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے بس کو سڑک سے ایک محفوظ مقام پر رکوایا اور چند ہی منٹوں میں تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے اتار لیا۔بس آگ کے نتیجے میں مکمل طور پر جل گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔