پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین ملتان سے لاہور آ رہی تھی کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ریلوے کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے اور ریلوے آپریشن بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے بعد لاہور سے ریسکیو کرین اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔