بی ایس ایف کی سیاہ وردی ، بھارتی اہلکاروں کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  کے قریب جنگلاتی علاقوں میں آپریشنز کے لیے سیاہ رنگ کی نئی جنگی وردی متعارف کروادی  ۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بی ایس ایف کے اہلکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں برف پوش پہاڑوں کے درمیان معمول کی گشت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بی ایس ایف کی جانب سے شیئر کردہ مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز اور بھاری اہلکاروں کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی حکام کو خوب ٹرولنگ کا نشانہ بھی بنایا