پولیس اہلکاروں کو منظور شدہ ڈیزائن کی وردی پہننے کی ہدایت

غیر منظور شدہ ڈیزائن کی یونیفارم پہننے پر پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی ہوگی
لاہور(کرائم رپورٹر) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران و اہلکاروں کومنظور شدہ پیٹرن کے مطابق یونیفارم استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر منظور شدہ ڈیزائن کی یونیفارم پہننے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔انہوں نے تنبیہ کی کہ پولیس افسران و اہلکار جعلی/بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال نہ کریں، غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ پرسرکاری یا نجی گاڑی /موٹر سائیکل چلانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔سی سی پی او لاہوف ربلال صدیق کمیانہ نے ڈویڑنل ایس پیز کوہدایت کی کہ وہ ماتحت عملے کی یونیفارم اورگاڑی وموٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس کو منظور شدہ نمونے کے مطابق ہونے کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران ماتحت عملے کی جانب سے خلاف ورزی پر جوابدہ ہوں گے۔ سی سی پی او لاہور نے تمام افسران و اہلکاروں کوٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمدر یقینی بنانے اور ماتحت عملے سے ٹریفک رولز، سیفٹی ریگولیشنز اور رجسٹریشن قوانین کی مکمل پاسداری کروانے کی بھی ہدایت کی۔