قصور وار پولیس افسران کا تعین ، سزا کا تعین کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے
ایبٹ آباد(آئی این پی ) ایبٹ آباد میںڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پیش رفت، جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کے پی حکومت کو پیش کر دی ۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ایبٹ آباد میں بینظیر بھٹو شہید ڈسٹرکٹ اسپتال کی ڈاکٹر وردہ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اب تک اس کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے خیبرپختونخوا حکومت کو پیش کر دی ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں قصور وار پولیس افسران کا تعین کیا گیا ہے اور ممبر جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اب سزا کا تعین کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس حوالے سے رکن جے آئی ٹی اسحاق ذکریا ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی مرکزی ملزم ردقا ہے۔ پولیس کے جس افسر کا جتنا قصور تھا، رپورٹ میں اس کے مطابق سزا بھی تجویز کی گئی ہے