ڈاکٹر وردہ قتل کیس،وزیراعلی کے پی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

 دستیاب شواہد سے تحقیقات مکمل کر کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
پشاور (آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈاکٹر وردہ کے قتل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی کے پی نے چیف سیکریٹری کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم   تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔جے آئی ٹی میں ایک سینئر سول افسر، سی ٹی ڈی اہلکار اور دیگر متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔سہیل آفریدی نے ہدایت کی دستیاب شواہد سے تحقیقات مکمل کر کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے