محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے۔
اگلے دو روز میں سردی کی شدت میں معمولی کمی آئے گی، اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ملک میں داخل ہونے والا سسٹم بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، جس کے بعد کراچی سرد ہواؤں کی زد میں آ سکتا ہے۔ سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6 ڈگری تک جا سکتا ہے، اور یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں سابقہ سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ جنوری 1934 میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ چکا ہے۔