کراچی اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

کراچی اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج رات سے سندھ میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

 ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سردی کی نئی لہر کے دوران رات کا درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک گر سکتا ہے۔کراچی میں اتوار اور پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ اس دوران شہر میں خنک اور خشک ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس سے سردی کی لہر مزید محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔