دو بچے مبینہ اغوا، چوہنگ اور کوٹ لکھپت میں مقدمات درج

 آٹھ سالہ شانزے دکان پر جانے کے بعد واپس نہ آئی، بارہ سالہ بلال بھی لاپتا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں بچوں کے مبینہ اغوا کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، تھانہ چوہنگ اور کوٹ لکھپت کی حدود سے دو بچے لاپتا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے سے آٹھ سالہ شانزے گھر سے دکان پر جانے کے لیے نکلی، تاہم واپس نہ آئی۔ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت کے علاقے سے 12 سالہ بلال گھر سے نکلا، مگر واپس نہ پہنچا، جس پر اس کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال دونوں بچوں کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔