شفقت علی خان کو دفترِ خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا

شفقت علی خان کو دفترِ خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا

سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفترِ خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

شفقت علی خان نے مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں روس اور پولینڈ شامل ہیں۔دفترِ خارجہ کے نئے ترجمان کے طور پر شفقت علی خان کی تعیناتی کی اطلاع ذرائع سے ملی ہے۔ ان کی تعیناتی سے قبل، دفترِ خارجہ کی ترجمان کی ذمہ داریاں ممتاز زہرہ بلوچ کے پاس تھیں، جنہیں حال ہی میں فرانس میں پاکستان کی سفیر متعین کیا گیا تھا۔شفقت علی خان کی نیا عہدہ سنبھالنے سے دفترِ خارجہ کے کاموں میں ایک نیا مرحلہ شروع ہوگا اور ان کے عالمی سفارتی تجربات پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔