سردیوں کے موسم میں گیس کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس کا سرکاری ریٹ 250 روپے فی کلو ہے۔ اس اضافے کے باعث دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ ایل پی جی مہنگے داموں خرید کر اسے بھی عوام کو زیادہ قیمت پر بیچنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے گراں فروشی اور مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث انہیں بھی مہنگے داموں ایل پی جی خریدنا پڑتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکام کو ضروری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔