وزیرِاعظم شہبازشریف نے سال 2024 کو پاکستان کے لیے کامیابیوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے دوران معاشی اشاریے بہتر ہوئے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے معاشی اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ "اڑان پاکستان" قومی اقتصادی ٹرانفارمیشن پلان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو نئی جہت دینے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومت کا عزم ہے۔وزیرِاعظم شہبازشریف نے وطنِ عزیز کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال پاکستان میں بھوک، افلاس، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے ان اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے اس سال مختلف شعبوں میں تاریخی اقدامات کیے ہیں اور قوم کے لیے ایک نئے اور بہتر دور کا آغاز کیا ہے۔