بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کے کئی اہم راز شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا اعلان تھا کہ وہ اپنی پہلی پوڈکاسٹ میں جلد مداحوں کے سامنے آئیں گے۔سلمان خان نے بتایا کہ ایک سال پہلے انہوں نے اپنے دوستوں سے بات کی تھی، لیکن وہ اس وقت کی باتوں کو یاد رکھیں گے یا نہیں، اس بارے میں وہ غیر یقینی ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کے خاندان کے ساتھ گزاری گئی خوبصورت لمحے بھی دکھائے گئے، جن میں بھتیجوں کے ساتھ وقت گزارنے اور اگلی نسل سے تعلقات پر گفتگو شامل ہے۔سلمان خان نے ایک پرانے انٹرویو کا حصہ بھی شیئر کیا، جس میں وہ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہیں کہ وہ بھی ایک عام انسان ہیں اور ان کا امیج ہی بیچتے ہیں۔سلمان خان جلد ہی اپنے بھتیجے ارہان خان کے یوٹیوب چینل ’دم بریانی‘ پر اپنی زندگی کی پہلی پوڈ کاسٹ کرنے والے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان ارہان کے ساتھ کھیلتے اور بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سلمان نے اس موقع پر مشورہ دیا کہ ہمیشہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لیے موجود رہنا چاہیے اور محنت کرتے رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود سے بہت سختی سے بات کرتے ہیں اور کبھی دماغ اور جسم دونوں ہی تھک جاتے ہیں، لیکن پھر بھی وہ خود سے کہتے ہیں کہ ایک اور کوشش کرنی ہے۔ سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی آپ کو ایک یا دو بار تکلیف دے، تو آپ انہیں معاف کر سکتے ہیں، لیکن تیسری بار میں معاملہ ختم کر دینا پڑتا ہے۔سلمان خان کی اس پوڈکاسٹ میں مداحوں کو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور تجربات کے بارے میں مزید تفصیلات ملیں گی۔