قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا ریحان طارق کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید

قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا ریحان طارق کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید

پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں قبرستان میں ایک خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جس کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

 ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔مذکورہ پوڈکاسٹ میں قبرستانوں سے منسلک پراسرار واقعات، کالے جادو اور معجزات جیسے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی، تاہم اس کی مکمل قسط تاحال جاری نہیں کی گئی۔قبروں کے درمیان پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے میزبان کے اقدام پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کے لیے کوئی دوسری جگہ نہیں ملی؟ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ کم از کم مرنے والوں کو سکون سے رہنے دیا جائے۔متعدد صارفین نے قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اسے بے حسی پر مبنی اقدام قرار دیا۔