لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور وہ کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھیں۔ عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے، اور ملزم عبداللہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوتا تھا۔ملزم سوتیلی بیٹی کو دھمکایا کرتا تھا کہ اگر اس نے اپنی ماں کو بتایا تو جان سے مار ڈالے گا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، اور ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔