چیمپئینز ٹرافی؛ سیکیورٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

چیمپئینز ٹرافی؛ سیکیورٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 لاہور اور راولپنڈی میں ہائی پروفائل میچز کے دوران سیکیورٹی کے لیے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں لاہور میں 7 ہزار 618 اور راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار شامل ہوں گے۔ اسپیشل برانچ کے 411 افسران بھی سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے ذریعے اسٹیڈیم کے علاقے میں کسی بھی غیر مجاز ڈرون کو پرواز سے روکا جا سکے گا۔ لاہور پولیس نے اس کے استعمال کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ بھی بھیجا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے، اسٹیڈیم کے علاقے میں پرواز کرنے والے ڈرون سگنلز کو بریک کیا جا سکے گا، جس سے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔