چیئرمین سینیٹ کی آسٹریا کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ کی آسٹریا کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویانا میں آسٹریا کے وزیرِ خزانہ میگنس برونر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت، اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے روایتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر آسٹرین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، خصوصاً کان کنی، معدنیات، توانائی، آئی ٹی، دفاعی صنعت، اور زراعت کے شعبوں میں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ملاقات میں پاکستان ریلوے کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، اور پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت پیغام بھی ہے۔