شہید کانسٹیبل انس ستار کے اہلخانہ کو1کروڑ 35 لاکھ کا گھر فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اپنے شہدا کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کے تحت شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ مالیت کا گھر فراہم کر دیا۔ترجمان کے مطابق حکومتی فنڈز سے شہید کانسٹیبل انس ستار کے اہلخانہ کی پسند کے مطابق ملتان کی نجی ہاو سنگ سوسائٹی میں گھر خریدا گیا۔ شہید کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ انس ستار نے 2024 میں دورانِ ڈیوٹی کچہ کے علاقے میں ڈاکوو ں کیخلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ا7ئی جی عبدالکریم کاکہنا ہے کہ پنجاب پولیس اپنے 1700 سے زائد شہدا کی امانت دار فورس ہے اور شہدا کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔