سابق سی ای او ایجوکیشن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

لاہور(خصوصی رپورٹ) سابق سی ای اوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھیج دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا دیا۔پرویز اختر کے خلاف مبینہ کرپشن کی مختلف انکوائریز چل رہی ہیں ۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز اختر ملک سے فرار ہونا چاہتا ہیں،نام فوری طور پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔ پرویز اختر رواں ماہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔