پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہو رہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  رہنما  عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اور پولیس سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، درخواست گزار نجی دورے پر ملک سے باہر ہیں، حکومت نے سڑک بلاک کرنے کے الزام میں درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا ہے۔