بجلی بل 66ہزار ‘دل کرتا ہے مر جائوں‘بیٹے کے پاس توکفن کے بھی پیسے نہیں مجبورماں کی فریاد

زیادہ بل آنے کی وجہ سے ادا نہیں کرسکے‘ شدید گرمی میںڈیڑھ ماہ سے بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘میرا ایک ہی بیٹا ہے:خاتون
میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،میرے تو حالات مرنے والے ہوگئے ہیں‘گھر میں پکانے کو بھی کچھ نہیں:بیٹے کی صحافیوں سے بات چیت

لاہور(آئی  این پی ) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ایک ماہ کا 66ہزار روپے  بل آنے پر ڈیڑھ ماہ سے شہری اہلخانہ سمیت  بغیر بجلی گزارہ کرنے پر مجبور  ہے ۔سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں اس شدید گرمی میں بغیر بجلی گزارہ کرنے والی ماں نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیرا تو دل کرتا ہے  رات کو میری جان نکل جائے،مگر میرے بیٹے کے پاس تو کفن کے پیسے بھی نہیں ہیں،ایک ہی میرا بیٹا ہے،آپ کی مہربانی ہے کچھ کرو۔   بیٹے کاکہناتھا  میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،کام کروں یا اپنے بچوں کو ہاتھ کے پنکھے سے ہوا دوں،یار میری پوزیشن دیکھ لیں،میرے تو حالات مرنے والے ہوگئے ہیں ،خدا کی قسم میں نے صبح سے ناشتہ نہیں کیا، میرے گھر میں کیاہے، میں کیا پکائوں کیا لے کر آئوں۔