پیپلز پارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب

 پی پی کے عمران ندیم سپیکر، ن لیگ کے کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے
گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔سپیکر عمران ندیم کی زیر صدارت اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کیلئے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔