واسا کو پارکوں میں ٹیوب ویلز لگانے کی اجازت نہ ملی ، متبادل جگہ پر ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے:انتظامیہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) پارکوں میں ٹیوب ویلز کی تنصیب کا معاملہ طول اختیار کر گیا، پی ایچ اے اور واسا میں ٹیوب ویل کی تنصیب سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے، نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب میں واسا کو بڑی رکاوٹ کا سامنا ہے، پی ایچ اے نے این او سی نہیں دیا۔واسا کی جانب سے رواں مالی سال 16 نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا، مگر پی ایچ اے کی جانب سے پارکوں کی اراضی پر ٹیوب ویلز کی تنصیب کو روک دیا گیا۔ واسا کے8نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ کنٹریکٹ کے ورک ا?رڈر جاری ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہوسکا۔یونین کونسل 87 ،79،82،91 اور 98 میں4ٹیوب ویل کی تنصیب کا پلان بنایا گیا۔ رستم پارک، اسلامیہ پارک، ڈونگی گراو?نڈ سمن ا?باد ، سبزہ زار ،قاضی ٹاو?ن، سید پور اور جناح کالونی میں ٹیوب لگانے کے لئے این او سی نہ مل سکا۔ واسا کی جانب سے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا ورک ا?رڈر 2 ماہ قبل جاری کیا گیا تھا۔واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این او سی کیلئے پی ایچ اے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں، اجازت نہ ملی تو متبادل جگہ پر ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے۔