ڈی جی ایل ڈی اے کا فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے اطراف کاموں کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روزجوہر ٹائون فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا دورہ کیا،سنٹر کے اطراف ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا   ایف ٹی سی جوہر ٹائون کے مکمل ایریا کی فینسنگ کرکے اپ گریڈ کیا جائے گا۔پلان کے تحت ایف ٹی سی کے انٹری ایگزٹ کو کنٹرولڈ کیا جائے گا۔