ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کیا تھا
بلاول کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ، بیرون ملک فرار ہو گیاتھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائی بالاج قتل کیس کیمرکزی ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کر لیا گیاملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہورایئرپورٹ منتقل کیا گیا ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کیا تھاایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہور میں مقدمہ درج تھا،ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پولیس کے حوالے کر دیا دوسری جانب ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار ملزم بلاول کا پانچ روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیاملزم بلاول سے تفتیش جاری ہے۔ملزم کو ریڈ نوٹس جاری کرواکر بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیاملزم بلاول اور دیگر کے خلاف امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہیامیر بالاج کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی امیر معصب کے بیان پر تھانہ چوہنگ میں درج ہے