پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، دونوں پینلز کی انتخابی مہم تیز

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، دونوں پینلز کی انتخابی مہم تیز

پاکستان میڈیکل سروسز ایسوسی ایشن (پی ایم ایس ایسوسی ایشن) کے سالانہ انتخابات کا میدان کل سجے گا۔

 یہ انتخابات ’’پلاک‘‘ میں ہوں گے، جہاں عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔عمران شمس پینل میں صدر عمران شمس، سینیئر نائب صدر ساجد بشیر ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے لیے ملک راشد نعمت، سیکرٹری فنانس کے لیے محمد جمیل، سیکرٹری کوارڈینیشن کے لیے عدنان بشیر، سیکرٹری انفارمیشن کے لیے راؤ وحید احمد جان، سیکرٹری لیگل کے لیے ظفر اقبال جتیال اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے احمد ایاز خان امیدوار ہیں۔دوسری طرف، قمرالزمان قیصرانی پینل میں صدر قمرالزمان قیصرانی، سینیئر نائب صدر کے لیے محمد ارشد گوپانگ، جنرل سیکرٹری کے لیے کاشف منظور، سیکرٹری کوارڈینیشن کے لیے عادل عمر، سیکرٹری انفارمیشن کے لیے حافظ کلیم یوسف، سیکرٹری فنانس کے لیے محمد عرفان، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے انعم اکرم اور سیکرٹری لیگل کے لیے احمد اقبال امیدوار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کے فرائض فاروق صادق انجام دیں گے۔ انتخابی عمل کے حوالے سے تمام امیدواروں نے اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے اپنے اپنے پینلز کے لیے حمایت کی اپیل کی ہے۔