لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف 2 دن باقی، پولنگ 28 فروری کو ہوگی۔
انتخابات سے قبل ضابطۂ اخلاق پر سخت عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بینرز، فلیکس، اسٹیکرز اور دیگر پرنٹ مواد پر مکمل پابندی، صرف بغیر تصویر وزٹنگ کارڈ استعمال کیا جا سکے گا۔احاطہ عدالت اور بار روم میں کوئی اشتہاری مواد لگانے کی اجازت نہیں۔ایس ایم ایس کے ذریعے انتخابی مہم ممنوع، واٹس ایپ کے ذریعے اجازت۔مدِ مقابل امیدوار کے خلاف بیان بازی یا پریس کانفرنس ممنوع۔مذہبی، سیاسی یا سماجی تقریبات، دعوتیں، ضیافتیں منعقد کرنے پر پابندی۔ہر امیدوار کو 5 سے زائد وکلاء کے ہمراہ انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں۔
سپورٹرز میٹنگ میں صرف سنگل ڈش اور ایک میٹھا اجازت یافتہ۔25 تا 27 فروری تک علیحدہ الیکشن آفس، صرف ایک فلیکس یا بینر بمعہ تصویر۔
ہائی کورٹ اور بار میں اجتماع یا قطار بنا کر ووٹ مانگنے پر پابندی۔انتخابی مہم پولنگ سے 24 گھنٹے قبل ختم کرنا لازمی۔ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 تا 6 لاکھ روپے جرمانہ، دوبارہ خلاف ورزی پر 15 لاکھ روپے یا نااہلی۔رواں سال انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے اور پولنگ قریب آنے کے ساتھ امیدواروں کی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔