حماس نے آج تین اسرائیلی اسیروں کو رہا کر دیا ہے جن میں سے دو کو حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
اس رہائی میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں سے متعلق سوسائٹی نے بتایا کہ غزہ میں قیدیوں کا چوتھا تبادلہ کیا گیا، جس میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کر دیا گیا۔الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے خان یونس علاقے میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا، جبکہ امریکی اور اسرائیلی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کی رہائی کا عمل بعد میں متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی گاڑیاں جنوبی خان یونس کے ایکسچینج پوائنٹ پر پہنچیں، جہاں حماس کے جنگجو اور فلسطینی شہری بھی موجود تھے، اور لاؤڈ اسپیکر پر دھنیں بجائی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر فلسطینی اور حماس کے پرچم بھی اٹھائے گئے تھے۔