نشہ آور ٹافیاں کھلا کر ریل مسافروں کو لوٹنے والا سٹیج ڈراموں کا پروڈیوسر گرفتار

نشہ آور ٹافیاں کھلا کر ریل مسافروں کو لوٹنے والا سٹیج ڈراموں کا پروڈیوسر گرفتار

ریلوے پولیس نے مبینہ سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر اور 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم سجاد عرف ننھا کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سجاد ننھا ریل مسافروں کو نشہ آور ٹافیاں کھلا کر لوٹتا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اس نے مسافر نیاز احمد کو نشہ آور ٹافی کھلا کر اس کی قیمتی گھڑی، 38 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور 2 چیک لوٹ لیے تھے۔آئی جی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جن کی سربراہی میں ڈی ایس پی رانا شہزاد، ایس ایچ او رمضان حیدر اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم سجاد عرف ننھا پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف پنجاب پولیس کے متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں تاکہ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔