چین کا امریکی فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اِظہار

  بیجنگ (آئی این پی )چین نے واشنگٹن میں ہونے والے فضائی حادثے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اِظہار کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام سے درخواست ہے کہ حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت سے جلد آگاہ کریں۔