ان کی اپنی قوم، عالمی امن اور ترقی کے لیے خدمات کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔
اسلام آباد (آئی این پی)صدرِ مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریفنے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، حکومتِ قطر اور قطری عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے قطر کی ترقی، خوشحالی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شیخ حمد ایک عظیم رہنما تھے جن کی دانش اور دور اندیشی نے قطر کو ایک جدید، خوشحال اور عالمی سطح پر قابل احترام قوم میں تبدیل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اپنی قوم، عالمی امن اور ترقی کے لیے خدمات کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔