لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جانوں کا نقصان انتہائی افسوسناک اور قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی مکمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے تمام پہلوؤں کی شفاف تحقیقات کی جائیں