فیصل آباد: شالیمار ایکسپریس پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی،5زخمی

 انجن سمیت 12 سے زائد بوگیاں پٹری سے اترگئیں،ٹریکٹرٹرالی آئل ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی
    فیصل آباد(یواین پی)فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے،ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں انجن سمیت 12 سے زائد بوگیاں پٹری سے اترگئیں،ٹریکٹرٹرالی آئل ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی۔حکام کے مطابق ٹریک کلیئر کرنے میں تقریباً 6 گھنٹے لگیں گے۔