حیدرآباد:شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں،متعدد مسافر زخمی

    حیدر آباد (آئی این پی )حیدرآباد مٹیاری کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں  متعدد مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک شدید متاثر ہے۔ بحالی کا کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔حادثے کے باعث پنجاب اور کراچی جانے والی دیگرٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا